ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مال پورا:کرفیو میں تین گھنٹے کی چھوٹ

مال پورا:کرفیو میں تین گھنٹے کی چھوٹ

Sat, 12 Oct 2019 19:30:24    S.O. News Service

جے پور،12/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے ٹونک ضلع کے مال پورا قصبے میں کرفیو میں ہفتہ کو تین گھنٹے کی چھوٹ دی گئی۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کرفیو میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک چھوٹ دی گئی۔قصبے میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ اضافی پولیس سپرنٹنڈنٹ گوردھنلال سوکریا نے بتایا کہ دسہرہ جلوس کے دوران ہوئے تشدد کے سلسلے میں آٹھ افراد کو تشدد پھیلانے کے الزام میں اور دو دیگرلوگوں کو اس سلسلے میں درج مقدمے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو میں چھوٹ کے دوران قصبے میں مارکیٹ کھلی رہی اور کہیں سے کسی قسم کاکوئی ناخوشگوار واقعات کی معلومات نہیں ملی ہے۔قصبے میں انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کو بھی بند رہیں۔قابل ذکر ہے کہ قصبے کے دسہرہ جلوس میں کچھ شرارتی عناصر نے پتھراؤ کیا جس کے بعد دو فریقوں میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ بدھ کو صبح یہاں کرفیو لگا دیا گیا۔


Share: